لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا۔ بند گلی میں جلسہ کرنا ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے لوگوں نے جلسے سے لاتعلق رہ کر
ثابت کیا کہ وہ منفی سیاست نہیں بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا۔جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں،کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتیں۔پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی ہے۔ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا اور نہ آئندہ ہے۔