سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس کل منصورہ میں طلب کرلیا

309

لاہور( نمائندہ جسارت) مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس کل بروز بدھ 3نومبر کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی طرف سے ملتوی کیے جانے والے اسلام آباد لانگ مارچ کی دوبارہ تیاریوں کے امور زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی نظم کے اجلاس میں مہنگائی ،بے روز گاری ، حکومت کی بیڈ گورننس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل، جماعت اسلامی کی انتخابی تیاریاں اور دیگر انتظامی معاملات پر بھی گفتگو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی لائے گی۔جماعت اسلامی کی جد وجہد کا محور و مقصد پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔