لاڑکانہ (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ حکومت گھر نہ چلی جائے۔گزشتہ روز لاڑکانہ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ آج والدین مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں، نوجوان اپنے بزرگوں کے لیے مہنگی دوا نہیں خرید پارہے
ہیں۔بلاول زرداری نے کہاکہ29اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کا انعقاد جیالوں کی ایک اہم کامیابی ہے،حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ حکومت گھر نہ چلی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور کارکنان کو جلد پیپلزپارٹی اپنے نئے احتجاجی پروگرام سے آگاہ کرے گی،آج والدین مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں،نوجوان اپنے بزرگوں کے لیے مہنگی دوا نہیں خرید پارہے ہیں ،مہنگائی کی وجہ سے آج ملک مشکل میں ہے، پیپلزپارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے۔