سراج الحق 5نومبر کو امیر شمالی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے

136

راولپنڈی( نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 5نومبرکونومنتخب صوبائی امیرشمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی ہوں گے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق تقریب کا آغاز3بجے آرٹس کونسل
راولپنڈی میں ہوگا جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ،امرائے اضلاع،ارکان وکارکنان کے علاوہ کالم نویس، سینئر صحافی، طلبہ، وکلا سمیت زندگی کے مختلف نمایاں طبقات کے عمائدین بھی مدعوکئے جارہے ہیں۔