صوابی (آن لائن) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں‘ یہ صرف “لوٹ مار کو تحفظ دو” کی تحریک چلا رہے ہیں‘ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے‘ تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں‘ عمران خان دنیا کی آ نکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں‘ وزیر اعظم عمران خان نے ناموس رسالتؐ پر تمام عالمی فورمز پر بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہعمران خان نے عوام کو مفت علاج دیا‘ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلے ہیں‘ اچار پارٹیاں مہنگائی و چینی پر بات کرتی ہیں‘ شوگر ملز زرداریوں و شریفوں کی ہیں‘ عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں‘ آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے‘ نوازشریف علاج کیلیے گئے مگر اب تک دوائی نہیں ملی۔ مراد سعید نے کہا کہ 2013ء میں پی ٹی آئی کو دہشت گردی سے تباہ صوبہ ملا تھا‘ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے اور ماضی کی حکومتوں کے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی استعمال ہو یا نہ ہو‘ پیسے دینے پڑتے ہیں۔