ڈیرہ غازی خان: مہنگائی کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی، جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی ضلع ڈی جی خان میں ریلوے روڈ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی جےیوآئی (ف) کررہی ہے، جلسےسے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور دیگرپی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے جبکہ جلسے سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
خیال رہے پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شرکت نہیں کریں گی۔
واضح رہے سیکیورٹی کے پیش نظر جےیو آئی کے ایک ہزار سے زائد رضا کار جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سنبھالیں ہوئے ہیں جبکہ رہنماؤں کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگادئیےگئے ہیں۔
یادرہے پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کراچی اور فیصل آباد میں جلسے کرچکی ہے۔