سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر روہڑی میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بالخصوص رات کو بجلی لوڈ شیڈنگ سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور جرائم کی وارداتیں شروع ہو گئی ہیں، گزشتہ شب روہڑی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران سونارے کی دوکان میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی زیورات لے اڑے ، واردات میں چوروں نے حاجی محمد نسیم راجپوت کی دوکان کی چھت سے تین دروازوں کی کنڈیاں توڑ کر دوکان میں داخل ہوکر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ڈھائی تولہ کے زیورات ادھا کلو چاندی چوری کر لیا، واقعہ کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن روہڑی کے صدر ندیم خان شیخ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ نقدی زیورات برامد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔