ڈی جی خان میں پی ڈی ایم آج طاقت کا مظاہرہ کرے گی

125

اسلام آباد ( آن لائن) پی ڈی ایم ڈیرہ غازی خان میں آج حکومت کے خلاف میدان سجائے گی، جہاں پی ڈی ایم مہنگائی، لاقانونیت، معاشی بدحالی، بیڈگورنس اور بے روز گاری کے خلاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان جلسے میں شرکت کے لیے شہباز شریف کی قیادت میں لیگی وفد شرکت کرے گا، شہباز شریف اداروں کے بجائے ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور دیگر معاملات پر حکومت کو ہدف تنقیدہ بنائیں گے۔ جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجد میر، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔ دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا کہ استحکام پاکستان حقوق پنجاب کانفرنس آج ڈی جی خان میں ہوگی، کانفرنس پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہوگی، جس میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو اجاگر کیا جائے گا، حکومتی پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہوچکا ہے۔