بینظیر پارک میں داخلے کیلیے رقم کی طلبی، ناصر شاہ نے نوٹس لے لیا

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن میں داخل ہونے والے شہریوں سے داخلے کے لیے رقم طلب کرنے والے عناصر کی خبر پر متعلقہ حکام کو اس غیر قانونی کام میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ستانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔وزیر بلدیات کی ہدایات پر متعلقہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے مبینہ طور پر واقعے میں ملوث ملزمان محمد عمر اور محمد سلام کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔