امریکہ نے ایران کی دو کمپنیوں اور چار شہریوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان سب پر شبہ ہے کہ وہ ایران کے ڈرون پروگرام کا حصہ ہیں اور انہوں نے پاسداران انقلاب کی معاونت کی، جسے امریکا نے دو سال سے ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساضں ادارے کے مطابق واشنٹگن حکومت کا الزام ہے کہ مذکورہ افراد و کمپنیوں نے لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ اور یمن میں حوثی باغیوں کو ڈرون فراہم کئے۔ متاثرہ افراد اور کمپنیاں امریکا کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کر پائیں گے اور امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ قدم ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے، جب روم میں ’جی ٹوئنٹی‘ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی جوہری ڈیل پر بات چیت جاری ہے۔