پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا مطلب عمران خان چورہیں، مریم اورنگزیب

427

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پٹرول مہنگا ہونے کی خبر پہ ردِ عمل دیتے ہو ئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب ہے کہ عمران صاحب چور ہیں.

پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا اور عمران صاحب وہ جو سبسڈی دینی تھی ا اس تماشہ کا کیا ہوا ؟ کہا تھا نہ پٹرول اور مہنگا ہو گا۔ اِس کے بعد پھر مہنگا ہوگا، عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں۔

عمران صاحب ہر روز کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز آٹا، چینی، انڈے، تیل اور دالیں مہنگی کرتے ہیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی، عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی، جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ کر کے مہنگائی ختم کرنے اور مہنگائی کا نوٹس لینے کا تماشہ کرتے ہیں، قوم گھروں سے نکلے اور ظالم حکومت ختم کرے، عمران صاحب سے نجات میں قوم کی نجات ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ایک اور ظالمانہ اضافہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں کیا جا رہا ہے، قیمتوں میں یہ اضافہ ثبوت ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے، عمران صاحب خدا کا خوف کریں، ابھی دس دن پہلے آپ قوم پر پٹرول بم گرا چکے ہیں،عمران صاحب آپ نے قوم سے 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کیا تھا، اب قوم پر یہ ظلم کیوں کر رہے ہیں۔