ملک کے معروف سیاستدان وزیرداخلہ شیخ رشید احمد6نومبر کو 71 برس کے ہوجائیں گے

369

۔شیخ رشید احمد 6 نومبر 1950ءکو راولپنڈی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنا سیاسی سفر تحریک استقلال سے شروع کیا،1985ءکے غیر جماعتی الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی بنے،1988ءمیں پیپلز پارٹی کے ٹکاخان کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

90ء،93 اور97 میں ایم این اے بنے نواز شریف کی کابینہ میں شامل رہے۔ 2002ء میں پرویز مشرف کے مداحوں میں شمار ہونے لگے اور آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اپنی ہر پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد کو ہدف تنقید ضرور بناتے ہیں، واضح رہے کہ 2008ءکے الیکشن میں مخدوم جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کو شکست دی تھی۔ 2013ء میں ممبر قومی اسمبلی بنے جبکہ 2018ء میں الیکشن جیتنے کے بعد انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر ریلوے اور بعدازاں وزیر داخلہ بنایا گیا ۔شیخ رشید احمد کی وجہ شہرت ان کا سیاست میں عوامی انداز،سیاسی پیش گوئیاں اورلال حویلی ہیں۔