پاکستانی قوم پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے،شازیہ مری

127

کراچی(آن لائن)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے اور عمران نیازی کی تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت ملک کی معیشت غیروں کے
پاس گروی رکھ دی گئی ہے اور نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دیکر ملک کو باوقار بنایا تھا اور قوم بلاول زرداری کا ساتھ دے کیونکہ بلاول زرداری قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔