ٹنڈوآدم ( نمائندہ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی مہنگائی ،بے روزگاری کے خلاف پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ سانگھڑ کی جانب سے ٹنڈوآدم میں احتجاجی مظاہرہ و دھرنا ،پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے شازیہ مری کا عمران خان حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ، اونٹ گاڑی پر سوار ہو کر شہید بینظیر آباد اوورہیڈ برج سے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچی جہاں ایم این اے نوید ڈیرو، علاؤ الدین جونیجو، ایم پی اے شاہد تھیم ، سرفراز راجڑ ، ایم پی اے جام شبیر ، ملک ذوالفقارروشن ، تاج محمد وریا ، معشوق چانڈیواور شکیل مری سمیت دیگر رہنما ؤں نے دھرنے میںشرکت کی ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و ایم این اے شازیہ مری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے عمران نیازی کی تباہی سرکار نے ملک میںہر طرف تباہی برپا کی ہوئی ہے موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی ہے نااہل حکومت نے قوم کومقروض کر کے جشن منا رہی ہے۔