لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایت پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، منشیات فروش و مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے مطلوب ملزم ندیم سندیلو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، سول لائن پولیس نے جدید تکنیکی سسٹم ہوٹل آئی مینجمنٹ کی مدد سے ضلع جیکب آباد کے تھانہ گڑہی خیرو میں قتل جیسے 2 سنگین مقدمات میں اشتہاری ملزم عطا محمد دیناری کو، حیدری پولیس نے مطلوب ملزم عامر لغاری کو پاؤ چرس سمیت، رتوڈیرو پولیس نے منشیات فروش ملزم برکت سومرو کو 10 کلو بھنگ سمیت، باڈہ پولیس نے منشیات فروش عبدالرزاق جاگیرانی کو 3 کلو چرس سمیت جبکہ رتوڈیرو پولیس نے 2 مقتولین کے قتل مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان ندیم مرکھیانی اور عامر مرکھیانی کو 2 ڈبل بیرل بندوقوں اور کارتوسوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔