پشاور(جسارت نیوز)گورنمنٹ سینیٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول نحقی نے گورنمنٹ اسکول بشیر آباد کو 61 رنز شکست دیکر انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع پشاور کا فائنل جیت لیا، فاتح ٹیم اب ضلع چارسدہ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ اسلامیہ کالج گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے نحقی اسکول نے مقررہ 30 اوورز میں 227 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بشیر آبادا سکول کی ٹیم نے 165 رنز بنائے۔ نحقی اسکول کی جانب سے ظہیر خان نے 4 وکٹیں لیں۔