انٹر کلب ہاکی ، 10 کھلاڑیوں نے گول کر کے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

493

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس بوائز ہاکی کلب کے گول کیپر کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ جمخانہ کے خلاف گول کرکے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا، فاتح ٹیم کے 10 کے 10 کھلاڑیوں نے گول اسکور کیا، پولیس بوائز کلب کی کامیابی میں اس کے فاروڈ محمد دانیال نے ایونٹ کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر سات گول کیے، انہوں نے کھیل کے 13,21,22,23,25, 29 اور 31 ویں منٹ میں گیند جال میں پھنک کر یہ کارنامہ انجام دیا ، پہلے ہاف کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 0-3 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ائرپورٹ کلب بے بسی کی تصویر بنی رہی، فاتح ٹیم نے مزید 14 گول کرکے 1-17 سے کامیابی اپنے نام کی، پولیس بوائز کلب کی جانب سے شاہ رخ ابراہیم نے دو جبکہ ابوبکر سلطان، سرفراز، مرزا محمد، نعیم حیدر، حماد، فیاض، بلال اور علی مہندی نے ایک ایک گول کیے، مخالف ٹیم کا واحد گول دوسرے ہاف کے 26 ویں منٹ میں رانا وائی نے کیا،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے 39 ویں میچ میں اسپارٹن کلب نے محمد سمیر کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے سینٹرل فٹنس ایچ سی کو 0-8 سے باآسانی شکست دیدی، پہلے ہاف کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 0-5 سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں مزید 3گول داغ کر اس نے 0-8 سے کامیابی حاصل کرلی، اسپارٹن کلب کے محمد سمیر نے کھیل کے تیسرے، 35 ویں اور 37 ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کے اطہر احمد اور محمد بلال نے دو، دو جبکہ مختار احمد نے ایک گول اسکور کیا، چمپئن شپ کے چالیسویں میچ میں ربانی ایچ سی نے منیر عباسی کی خوبصورت ہیٹ ٹرک کے باعث اولمپیئن افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی( OISSA) کو 0-7 سے زیر کیا، ہاف ٹائم میں ربانی ایچ سی کو 0-2 صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں مخالف کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر فاتح ٹیم نے یکے بعد دیگرے مزید 5 گول کرکے مقابلہ 0-7 سے اپنے نام کرکیا، منیر عباسی نے کھیل کے 23,27 اور 36 ویں منٹ میں گول کرکے کے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔