ایران کی حساس معلومات افشاں کرنے پر تہران کی IAEA کو وارننگ

283

تہران نے کل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) پر ایران کے بارے میں خفیہ اعداد و شمار افشاں کرنے کا الزام عائد کیا ہے.

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق اٹامک انرجی آرگنائزیشن آف ایران کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی خفیہ معلومات کو ختم کرنے کے لیے ایران تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خفیہ معلومات کو پھیلانا ایجنسی کی جانب سے اپنایا گیا طریقہ بن گیا ہے اور یہ تنظیم وقتاً فوقتاً ایرانی جوہری ڈیٹا کے بارے میں تفصیلی اور جزوی معلومات شائع کرتی رہتی ہے۔

کمال وندی نے مزید کہا، “ایران کے دستاویزات کی اشاعت کے بار بار ہونے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک سازش ہے جو بعض ممالک کے زیر اثر کچھ ایجنڈے کے ساتھ کھیلی جارہی ہے جس کا ایک حصہ نفسیاتی جنگ چھیڑنا ہے، کیونکہ اس معلومات کی اشاعت کا کوئی تُک نہیں بنتا.

انہوں نے خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسی صورت حال کو روکنے کے لیے (کچھ) اقدامات کرنے پر مجبور ہے اور اس سے ادارے کے ساتھ گفت و شنید داؤ پر لگ سکتی ہے۔