عدالت عظمیٰ: سروس ٹریبونل کا برطرف اہلکار کی بحالی کا فیصلہ معطل

240

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کم عمر بچے کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے والے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل پر سروس ٹریبونل کا پولیس اہلکار کی بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا، سروس ٹریبونل نے انسپکٹر یعقوب کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا
کہ تفتیشی افسر انسپکٹر یعقوب نے کم عمر بچے علی شاہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا، آئی جی سندھ نے انسپکٹر یعقوب کی پہلے تنزلی کی اور بعد میں نوکری سے برطرف کردیا تھا۔ سروس ٹریبونل نے برطرف تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔