عدالت عظمیٰ: سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتوں سے متعلق درخواست مسترد

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق محبوب علی و دیگر کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اہلکار ڈرائیور اور کانسٹیبل کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے، سندھ کے 9 اضلاع میں 1300 اہلکار بھرتی کیے گئے تھے، صرف 310 بھرتی اہلکار میرٹ پر نہیں تھے، کمیٹی نے تمام بھرتیاں ہی منسوخ کردی تھیں، ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں اسکروٹنی کمیٹی نے ان بھرتیوں کو منسوخ کیا تھا۔