لاڑکانہ ، معروف شخصیت ڈاکٹر نبی ڈنو بلیدی جماعت اسلامی میں شامل

137

کراچی/لاڑکانہ( اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر نبی ڈنو بلیدی کی میزبانی میں شمولیتی تقریب ہوئی جس سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، ڈپٹی سیکرٹری سندھ عبدالحفیظ بجارانی، امیر ضلع لاڑکانہ قاری ابو زبیر جھکرو اور ڈاکٹر نبی ڈنو بلیدی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر لاڑکانہ کی مختلف یوسیز سے تعلق رکھنے والے معززین عابد حسین واہوچو، مختیار احمد بروہی، حاکم علی پیزادو، منیر احمد جمالی اور عبدالرشید پٹھان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ اور وفاق میں عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزماکر دیکھ لیا ہے جنہوں نے عوامی خدمت کے بجائے مہنگائی، بیروزگاری،بھوک اور بدحالی کے تحائف دینے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ،اب جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے پاس دیانتدار،خدمت کے جذبے سے سرشار قیادت موجود ہے جو عوامی مسائل کو حل اور ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرسکتی ہیں، اس لیے سندھ کے عوام کو چاہیے کہ اب جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے ووٹ کی طاقت سے ایوانوں تک پہنچائیں،جماعت اسلامی عوام کے بھروسے اور اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔