ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) باشعور کمیٹی کے سربراہ لطیف خشک کی قیادت میں نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں انجینئر پبلک ہیلتھ ساجد ملاح کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ لطیف خشک نے کہا کہ موجودہ انجینئر سپریم کورٹ کے آڈر کے خلاف سیٹ پر بیٹھا ہے 18 گریڈ کی پوسٹ پر 17 گریڈ کا آفیسر بیٹھا ہے۔شہر میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور موجودہ انجینئر کروڑوں کی کرپشن کررہا ہے ایسے کرپٹ انجینئر کو فوری ہٹایا جائے اور نیب اینٹی کرپشن اس کے خلاف سخت انکوائری کرے۔نیب معمولی کرپشن والوں کو تو پکڑ رہی ہے اور یہ انجینئر کروڑوں کی کرپشن کررہا ہے اس کو کوئی کچھ کہنے والا نہیں اس کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔