ٹھٹھہ ،ن لیگ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی

318

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت )مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا گدھا گاڑی پر سفر مسلم لیگ ن ٹھٹھہ ضلع کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک چوکی تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر رئیس منظور خشک،عباس عطائی، اللہ ورایو قاضی اور ناتھو کمبھار نے گدھا گاڑی پر بیٹھ کر ریلی میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکا نے گو نیازی گو کے نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور ،خشک عباس عطائی، اللہ ورایو قاضی اور ناتھو کمبھار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ایسی تبدیلی کی کہ عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے جب سے نیازی حکومت آئی ہے عوام کو صرف مہنگائی ملی ہے غریب عوام فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور حکمران ملک لوٹنے میں مصروف ہیں عوام کیوں خودکشی کریں خودکشی وزیر اعظم کو کرنی چاہیے جس نے عوام کو برباد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نیازی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں عوام نیازی حکومت کو مسترد کردیں گے اور ان شاء اللہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور نیازی حکومت کو بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج نواز شریف کو یاد کررہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کو ریلیف دیا ہے۔