ٹھٹھہ ،باشعور کمیٹی کی طرف سے ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ کیخلاف مظاہرہ

149

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) باشعور کمیٹی کے سربراہ لطیف خشک کی قیادت مین نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں انجینئر پبلک ہیلتھ ساجد ملاح کے حلاف ایک مظاہرہ کیا گیا لطیف خشک نے کہا کہ موجودہ انجینئر سپریم کورٹ کے آڈر کے خلاف سیٹ پر بیٹھا ہے 18 گریڈ کی پوسٹ پر 17 گریڈ کا ?فیسر بیٹھا ہے۔شہر میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور موجودہ انجینئر کروڑوں کا کریپشن کررہا ہے ایسے کریٹ انجینئر کو فوری ہٹایا جائے اور نیب اینٹی کرپشن اس کیخلاف سخت انکوائری کریں۔نیب معمولی کرپشن والوں کو تو پکڑ رہی ہے اور یہ انجینئر کروڑوں کا کریپشن کررہا ہے اس کو کوئی کچھ کہنے والا نہیں اس کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔