اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدرسلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جارحیت اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔