سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں

203

سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔

جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محبوب علی و دیگر کی درخواست مسترد کردی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ بھرتی اہلکار ڈرائیور اور کانسٹیبل کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے۔ سندھ کے نو اضلاع میں 1300 اہلکار بھرتی کئے گئے تھے۔ صرف 310 بھرتی اہلکار میرٹ پر نہیں تھے۔ کمیٹی نے تمام بھرتیاں ہی مسترد کردی تھیں۔ ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں اسکروٹنی کمیٹی نے ان بھرتیوں کو منسوخ کیا تھا۔