اسلام آباد: پلاسٹک روڈ کانسپٹ پر ایف نائن پارک میں سڑک تعمیر

694

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں پلاسٹک روڈ بنانے کے طریقے پر پہلا تجربہ شروع کردیا گیا، ایک کلو میٹر پلاسٹک کی سڑک تعمیر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سڑکیں بنانے کے انداز بدلنے لگے، سی ڈی او نے نجی کمپنی کی مدد سے پلاسٹک روڈ باںنے کے تجربے کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہوئے ایک کلو میٹر پلاسٹک کی سڑک تعمیر کردی۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ شہر سے روزانہ کی بنیاد پر اٹھانے والے کچرے کو ری سائیکل کرکے استعمال کیا جائے گا،بہتر نتائج پر دیگر سڑکیں بھی پلاسٹک سے بنائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پلاسٹک کی سڑکیں روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہونگی، جس کے بعد دیگر شہروں میں بھی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا کام کیا جائے گا، پلاسٹک سڑک کی تعمیر سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی اور دیگر سڑکوں کےمقابلے میں زیادہ پائیدار ہونگی۔