کراچی(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ نے 2010ء میں ایساف کے نام پر کنٹینرز کلیئر کرنے کے الزام میں سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔برطرفی کے خلاف کسٹم افسران کی اپیل کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الحسن کاکہناتھا کہ آپ نے افغان قونصلیٹ کے نام پر کیسے کلیئرنس دیدی، چیف جسٹس کاکہناتھا کہ کرپشن کرنے والے سب کسٹم افسران ہی تھے ناں،
کوئی باہر سے تو نہیں آیا، بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے ہیں، کیا کرپشن کرنے باہر سے جن بھوت نہیں آئے تھے؟ کسٹم حکام کاکہناتھا کہ نعمت اللہ علوی اور امین فاروقی نے ایساف کنٹینرز کو غیر قانونی طور پر کلیئرنس دی، عدالت نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی،برطرفی کے خلاف سروس ٹریبونل نے بھی درخواست مسترد کردی تھی۔