ٹھٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹھٹھہ لاڑ عوامی فورم کے رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹھٹھہ ضلع میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاڑ عوامی فورم کے رہنما حیدر شورو، یاسر جاکرو، عنایت بروہی، اصغر ہالو اور آزاد شیخ نے احتجاج کرتے ہوئے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور منشیات کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے خاص کر کہ سماج اور انسان دشمن عناصر نے آئس چرس ہیروئن افیم اور گٹکے کا کاروبار سرے عام جاری رکھا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے نوجوان منشیات کے عادی لوگوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے بار بار احتجاج کرنے کے باوجود کوئی بھی نوٹس نہیں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے منشیات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔