سکھر (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یوم سیاہ اور اظہار یکجہتی آگاہی واک، ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے ہندوستان کی حکومت اور فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں پر کیے جانے والے ظلم و جبر کے خلاف یوم سیاہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آگاہی واک میونسپل اسٹیڈیم تا پریس کلب تک ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کی قیادت میں نکالی گئی۔واک کے شرکانے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کو آزاد کرو، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان میں کشمیریوں پر بھارت کی حکومت اور فوج کی جانب سے ظلم و جبر اور بربریت کے خلاف یوم سیاہ اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔