ٹھٹھہ ،سول اسپتال ادویات کی قلت کے باعث دو روز بند

109

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سول اسپتال مکلی میں قائم ڈائیلاسزسینٹرادویات کی قلت کی وجہ سے دوروز سے غیراعلانیہ طور پربند ہوگیا ہے، ڈائیلاسزسینٹر کے اچانک بند ہونے سے گردوں کی تکالیف میں مبتلا مریضوں کو انتظامیہ کراچی اور حیدرآباد ریفر کرنے لگی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے اہل خانہ پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں محکمہ صحت سندھ کے اعلان کے باوجود ڈائیلاسز یونٹ کو مطلوبہ انجکشن، ٹیوپ لائن۔ ڈائیلاسزسالیویشن اور نیڈل سمیت سینٹر کو فراہم ہونیوالی اودیات کی فراہمی نہ ہوسکی ہے ۔سول اسپتال ٹھٹھہ کے سول سرجن کی جانب سے ڈی ایچ او ٹھٹھہ کو باربار تحریری شکایات دیکر ہنگامی بنیادوں پر ادویات طلب کی گئی ہیں۔ ادھر ڈائیلاسز سینٹر کے مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ اپنے پیاروں کو کراچی اور حیدرآباد سے ڈائیلاسز کرائیں حکومت سندھ اور محمکہ صحت فوری طور پر سینٹر کو ادویات فراہم کرے۔