لاڑکانہ(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے ایس پی چوک پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے مہنگائی ختم کروکی بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے ضلعی امیر قاری ابو زبیر جکھرو، جنرل سیکرٹری عبدالستار ، غلام عباس ڈاہانی ، ڈاکٹر نبی ڈنو بلیدی اور ریاض مشوری نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔عوام کو فاقہ کشی پرمجبورکرنے کی بجائے روزہ مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اورعام آدمی کوریلیف دیکر پی ٹی آئی حکومت انتخابی مہم کے دوران قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔