عوام مہنگائی اور بدحالی کا شکار، حکومت کو کوئی پروا نہیں، شازیہ مری

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں لیکن حکومت کو عوام کی کوئی فکر ہی نہیں ہے، 29 اکتوبر کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج شروع کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی کیونکہ ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کی قیادت میں ہی ہے، عوام بلاول زرداری کا ساتھ دیں وہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔