نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر 27 رنز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آصف علی نے کریز پر شعیب ملک سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں میڈیا کو بتایا ہے۔
آصف علی نے کہا کہ جب کریز پر پہنچا تو شعیب ملک نے کہا آج تمہارا دن ہے اپنی مرضی سے کھیلو لیکن ٹارگٹ کو سامنے رکھنا۔
جارحانہ بلےباز نے کہا کہ پریکٹس میچ کے دوران بھی شعیب ملک میری رہنمائی کرتے رہے مجھے گائیڈ کرتے رہے یہی سوچ تھی کہ آج میچ جیتنا ہے بھارت کو ہرایا اب نیوزی لینڈ کو شکست دینی ہے۔
Last night's star performer with the bat @AasifAli2018 reviews his innings and the guidance he received from @realshoaibmalik
#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/ya6UfFOAqd— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2021
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ تھا جس میں کامیابی ضروری تھی، اس پچ پر شاٹ کھیلنا آسان نہیں تھا گیند نیچے اور سلو آ رہا تھا بیک فٹ پر چھکا لگانا آسان نہیں ہوتا، اللہ کا شکرہے کہ اہم میچ میں کامیابی ملی۔
آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر 27رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ اپنی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بھی بند کر دیے۔