ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق گرین شرٹس کے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں کپتان بابراعظم بیٹنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرم ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے، محمد رضوان چوتھے ویرات کوہلی پانچویں، فنچ چھٹے، ڈیوڈ ساتویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں تبریز شمسی کا نمبرون پوزیشن پر قبضہ پر برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی 12ویں، حارث روف 17ویں پوزیشن پر آگئے۔
آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نے اپنی کھوئی ہوئی نمبرون رینکنگ دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔