وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر سال 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کشمیر سے منسوب کرتے ہیں یوم سیاہ کا مقصد کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہےبھارتی قبضے کا مقصد کشمیریوں کی جائز امنگوں کو دبانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کا عزم مضبوط ہےکشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں مسئلہ کشمیرجنوری 1948 سے یو این سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو ہر سال کشمیری اور پاکستانی عوام ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی شروعات کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔