این آئی سی وی ڈی کو اپنا نرسنگ اسکول شروع کرنے کی ہدایت

377

وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو اپنا نرسنگ اسکول شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر کی سلیکشن کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو اپنا نرسنگ اسکول شروع کرنے کی ہدایت کی۔ گورننگ باڈی نے این آئی سی وی ڈی کو تجربے کار ریٹائرڈ نرسز ہائیر کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیوٹو کمیٹی کو دوبارہ تشکیل کرنے کی اجازت اور  2سال ڈیلی ویجر مکمل کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

گورننگ باڈی اجلا س میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملازمین  کی مستقلی سے متعلق کارروائی  قانون کے مطابق کی جائے۔