اسٹاک مارکیٹ میں کاروباربند، اربوں روپے ڈوب گئے

495

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی بند ش کے باعث سرمایہ کاری رکنے سے اربوں روپے ڈوب گئے جس پر سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کیلئے مارکیٹ میں دو گھنٹے کیلئے کاروبار بند ہونے سے 4اعشاریہ2بلین روپے کا کاروبار ہواجبکہ سرمایہ کاری رکنے کی وجہ سے 4 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں صبح 9 بجے کاروبار شروع اور12 بجے روک دیا گیا،مارکیٹ دو گھنٹے بندہونے سے سرمایہ کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نقصان کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔