کراچی(آن لائن)اپوِزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ ایم پی اے سعید آفریدی، مظفر شجرا، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صد رمولا بخش سومرو ایڈووکیٹ اجمل سولنگی کے ساتھ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گھوٹکی میں یہ دوسرا جھوٹا کیس تھا جو مجھ پر سندھ کے حکمرانوں نے بنایا ،کنری کے بعد گھوٹکی کیس سے باعزت بری ہوا ہوں ،انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ ایک سیاسی اپوزیشن لیڈر پر پ پ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی کیس بنائے۔ پیپلزپارٹی سندھ میں پولیس اور بیورو کریسی پر پر چل رہی ہے، جس دن سندھ میں پیپلزپارٹی سے اختیارات چھن جائیں گے پوری پارٹی ختم ہوجائے گی۔ سندھ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ نہیں لیا گیا جیسے مرضی کرپشن کرتے ہیں۔ صادق آباد میں انڈرگینگ نو افراد کو قتل کیا کل میں ورثا سے ملکر آیا ہوں۔ وہاں پنجاب حکومت ہے کارروائی بھی ہوئی ہے سہولتکار بھی پکڑے جاچکے ہیں۔ سندھ میں چاچڑ برادری کے 11 لوگ مارے گئے لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا ان کے سہولت کار اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت اور ڈاکو راج کا خاتمہ ضروری ہے۔