سکھر ،انٹر کے طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا

86

سکھر (نمائندہ جسارت)سندھ کے انٹر کے سیکڑوں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا،حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری طلبہ کی فیسوں کی عدم ادائیگی پر سندھ ایجوکیشن بورڈزکے ملازمین نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج روک دیے، دیگر تمام صوبوں میں انٹر کے نتائج آنے کے بعد ملک بھر کی یونیورسٹیز میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے تاہم سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے بارویں جماعت کے نتائج روکنے کے باعث سندھ کے سیکڑوں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے، تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کی یونیورسٹیز میں بروقت ایڈمیشن نا ہونے سے سندھ کی مخصوص سیٹیں ختم ہوسکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو سندھ کے طلبا کا بہت زیادہ نقصان ہوگا۔