کوئٹہ،اسکول کے قریب آنسو گیس کاشیل کرنے سے متعدد طلبہ کی حالت بگڑ گئی

186

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پولیس کے مطابق واقعہ پولیس لائن میں پیش آیا جہاں زیر تربیت جوانوں کو ٹریننگ دی جا رہی تھی ۔ پنجاب سے آنے والی پولیس ماہرین کی ٹیم پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس کے شیل پھینکنا سکھارہے تھے۔ اس دوران متعدد شیل پھینکے گئے جن میں سے ایک شیل پولیس لائن میں واقع پولیس گرائمر اسکول کے قریب جا گرا جس کے باعث 11 بچوں کی حالت خراب ہو گئی ۔متاثرہ طلبہ و طالبات کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔