اسلام آباد ،پشاور(آن لائن ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 اکتوبر بروز جمعرات کو ہو نگے جن میں صدر کے عہدہ کیلیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار، احسن بھون ایڈووکیٹ اور پی پی پی کے حمایت یافتہ امید وار، سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، کل ہونے والے انتخابات میں ملک بھر سے تقریبا 3151 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، اسلام آباد سمیت،کراچی،حیدر آباد،سکھر،کوئٹہ،ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور،ایبٹ آباد،اسلام آباد،لاہور، ملتان، بہاولپور میں12پولنگ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔
سپریم کورٹ بار