کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوِزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ ایم پی اے سعید آفریدی ، ، مظفر شجر ہ، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صد رمولا بخش سومرو ایڈووکیٹ اجمل سولنگی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے انتقامی کارروائی کرکے سیاسی کیس بنائے، گھوٹکی میں یہ دوسرا جھوٹا کیس تھا جو مجھ پر سندھ کے حکمرانوں نے بنایا،گھوٹکی کیس سے باعزت بری ہونا انصاف کی جیت ہے۔