نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت دینے کی شرح خوفناک ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خودمختار تفتیش کار جاوید رحمن نے بتایا کہ رواں برس بھی اب تک ایران میں 2030افراد کی سزائے موت پر عمل ہو چکا ہے اور ان میں 4نابالغ بھی شامل تھے۔ اس سے قبل انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ برس مشرق وسطیٰ کے خطے میں 493 افراد کو موت کی سزا دی گئی،جن میں سے نصف سے زائد افراد کا تعلق ایران سے تھا۔