عمان نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم ہدف حاصل کر لیا

428

سلطنت عمان نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم ہدف حاصل کر لیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق سلطنت میں کل ہدف آبادی کے 85 فیصد سے زائد لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ‏ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے لوگوں کی ‏تعداد ہدف کے 86 فیصد ہے جو کہ  3،065،137 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دو خوراکوں کے ساتھ ویکسین لگانے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ اب تک 26 لاکھ 14 ہزار افراد کو ‏دو خوراکیں دی جا چکی ہیں جو کہ مجموعی ہدف کا 73 فیصد ہے۔

عمانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اب تک سلطنت میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 79 ہزار کورونا ویکسین لگائی جا چکی ‏ہے۔

واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے نتیجے میں کورونا وائرس میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور 24 ‏گھنٹوں میں صرف 20 نئے کیسز آئے ہیں اس کے علاوہ وبا سے کوئی موت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔