عمران خان جام کمال نہیں ، استعفے کی امید نہ لگائی جائے، خورشید شاہ

197

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی جام کمال نہیں اس سے استعفے کی امید نہ لگائی جائے، عمران خان استعفا نہیں دے گا، عمران خان ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن استعفا نہیں دے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا تھا میں خود کشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو¿ں گا،عمران خان نے کبھی سیاستدانوں کو پارلیمانی حیثیت نہیں دی، کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے شیخ رشید نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے معاہدہ کیا تھا، اس لیے یہ کچھ بھی کہیں لیکن وہ ان کی باتوں کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کونسی جماعت ہے جس نے بجلی، گیس، پٹرول، مہنگائی اور ڈالر جیسے تمام کرائسز دیے ہوں؟اور پھر وہ ووٹ لینے جائے گی؟ میں دس سال سے یہ بات کررہا ہوں کہ حکومتی مدت پانچ سال کی بجائے چار سال رکھی جائے جبکہ عرصہ کم ہوگا تو پھر کام کرنے کے زیادہ ضرورت محسوس کی جائے گی، اگر پانچ سال ہوں گے تو حکومتیں بھی سست ہوجاتی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماﺅں نے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔