افغان عوام کی ترقی کےلیے مل کر کوششیں کی جائیں، آرمی چیف

127

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، افغانستان میں امن و استحکام کے امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کےلیے عالمی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کےلیے مل کر مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔