لاہور (جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہوگئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح سے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔