ہندوستان کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں آئوٹ ہوئے بغیر 17.5 اوورز میں152 رنز جوڑے جو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان کی سب سے بڑی اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ بابر اعظم نے87 منٹ میں52 گیندوں پر6 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر68 رنز بنائے جبکہ محمد ڑضوان 87 منٹ میں55 گیندوں پر6چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر79 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان دونوں کی اس شراکت کی بدولت پاکستان ہندوستان کو10 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوا۔
اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر17.5 اوور152 رنز بناکر10 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر جیت حاصل کیْ۔
ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت پہلی وکٹ کے لئے ہی ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف 14 اپریل2021 کو سنچورین میں ہوئے میچ میں بابر اعظم اور محمد ڑضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت 17.4 اوور میں197 رنز جوڑے تھے ۔ بابر اعظم نے77 منٹس میں59 گیندوں پر15 چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے122رنز بنائے جبکہ محمد ڑضوان79 منٹ میں47 گیندوں پر5 چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر73 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان دونوں کی اس شراکت کی بدولت پاکستا ن جنوبی افریقا کو9وکٹوںسے شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔اس میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان کی اس سے پہلے سب سے بڑی شراکت پہلے وکٹ کی ہی تھی۔ بنگلا دیش کے خلاف گروس آئسلیٹ میں یکم مئی 2010 کو ہوئے میچ میں کامران اکمل اور سلمان بٹ پہلی وکٹ کی شراکت میں15.5 اوور میں142 رنز جوڑنے میں کامیاب رہے تھے۔ کامران اکمل نے 55 گیندوں پر8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے73 رنز بنائے تھے جبکہ سلمان بٹ46 گیندوں پر 8 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے تھے۔اس ساجھے داری کی بدولت پاکستان نے مقررہ20 اوور میں 3وکٹوں پر172 رنز بنائے تھے۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوور میں7وکٹوں پر 151 رنز بنائے جسکی بدولت اسے21 رنز سے شکست ہوئی۔ہندوستان کے خلاف اس سے پہلے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت106 رنز کی تھی جو چوتھی وکٹ کے لئے محمد حفیظ اور شعیب ملک کے مابین14.1 اوور میں ہوئی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ محمد حفیظ نے70 منٹ میں44 گیندوں پر 6 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے61 رنز بنائے تھے جبکہ شعیب ملک77 منٹ میں50 گیندوں پر3 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے57 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔