ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے دو سو سے زیادہ ملزمین کی تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور میونسپلٹی کے گیٹ پر دھرنا دیا۔ ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں حنیف چنڈ، ممتاز صابرو راجو قریشی ستار قریشی غلام،نبی بروہی، فیض محمد بلوچ کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ سابق سی ایم او کی طرف سے کرپشن کرکے ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کرنے پر ملازمین مسلسل احتجاج کررہے ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا اس لیے اب کام چھوڑ ہڑتال کرنی پڑ رہی ہے۔ملازمین کے احتجاج میں ایم پی اے سید ریاض شاہ شیراذی پہنچ گئے جنہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ سابق سی ایم او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ملازمین کی تنخواہیں جلد دلائی جائیں گی۔